کھانا پکانا
کھانا پکانا
سادہ چاول بنانے کا طریقہ
اشیاء
چاول 4 پیالی
پانی 10 پیالی
ترکیب:
چاول چن کر اچھی طرح دھو لیں اور پانی میں بھگو دیں۔
ایک دیگچی میں پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں۔ جب پانی کھولنے لگے تو اس میں چاول ڈال دیں اور تھوڑی تھوڑی دیر بعد کفگیر سے چاولوں کو ہلاتے رہیں۔ جب چاول تین حصے پک جائیں تو سارا پانی نچوڑ لیں اور کفگیر سے چاول ایک جیسے کر کے دھیمی آگ پر دم لگا دیں۔
آلو بخارے کی چٹنی .
اشیاء
آلو بخارا ایک پاؤ
چینی ایک پاؤ
بادام کی گری دس عدد
کشمش آدھا چھٹانک
لہسن چار جوئے
ثابت مرچ چار عدد
کلونجی ایک چائے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
ترکیب:
چینی میں ایک کپ پانی ملائیں اب اس کو پکائیں، شیرہ تیار ہو جائے گا۔ آلو بخارے ابال کر شیرے میں ملا دیں۔ لہسن چھیل کر بادام، کشمش ، کلونجی، مرچ سب چیزیں شیرے میں ڈال کر دس منٹ تک پکائیں۔ پھر ٹھنڈا ہونے پر نوش فرمائیں۔ یہ چٹنی ایک دو ماہ تک رکھی جا سکتی ہے۔ اسی ترکیب سے آم کی چٹنی بھی بنائی جا سکتی ہے۔
No comments:
Post a Comment